افغان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی بس پر حملے میں 2 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی بس پر بم حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی بس پر بم حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  " ’خورشید ٹی وی "  کی بس ملازمین کو لے کر جارہی تھی اور جیسے ہی بس تایمنی کے علاقے میں پہنچی تو بم دھماکہ ہوگیا۔  بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان مخالف اشتہارات نشرکرنے پر طالبان نے جون میں میڈیا کے اداروں کو دھمکی دی تھی۔

طالبان نے 24 جون کو اعلامیہ میں خبردار کیا تھا کہ ’طالبان مجاہدین کے ہاتھوں دارالحکومت، صوبے، دیہی اور شہری میں ذرائع ابلاغ اور ان کے آفس، صحافیوں اور دیگر عملے کے افراد کو کوئی رعایت نہیں ملےگی۔

News Code 1892701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =