سوڈان میں فوجی حکمرانوں اور مظاہرین کے درمیان معاہدے پر دستخط

سوڈان میں 7 ماہ سے جاری احتجاج کے بعد فوجی حکمرانوں اور مظاہرین کے درمیان آئینی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی "  اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں 7 ماہ سے جاری احتجاج کے بعد فوجی حکمرانوں اور مظاہرین کے درمیان آئینی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منعقد تقریب میں معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے تحت 17 جولائی کو مشترکہ سول و ملٹری قیادت کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے تاریخی معاہدے اور سول حکومت کے قیام کے لیے سول و ملٹری مشترکہ حکمران کونسل کا قیام ممکن ہوسکے گا۔

احتجاجی تحریک کے سربراہ احمد رابی اور ملٹری کونسل کے نائب سربراہ جنرل محمد ہمدان داغالو نے آئینی معاہدے پر دستخط کیے جس میں افریقی یونین اور ایتھوپیا کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے نمائندے بھی موجود تھے۔

News Code 1892700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =