پاکستانی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کلسٹر بم حملے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کلسٹر بم حملے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نے آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

News Code 1892698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =