امریکہ کی ریاست اوہائیو میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست اوہائیو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 16 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست اوہائیو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 16 کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ ریاست اوہائیو کے علاقے ڈے ٹن میں پیش آیا۔ ایک مسلح شخص نے 3 اور 4 اگست کی درمیانی شب شہر کی آریگن انٹرٹینمنٹ کے علاقے میں ایسٹ ففتھ اسٹریٹ پر لوگوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ خیال رہے کہ یہ امن کے داعی ملک امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے جس میں عام درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔

News Code 1892696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =