مودی دہشت گرد لیڈر ہیں/ 15 دنوں میں کشمیر کے حالات بگڑنے کی پیشنگوئی

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے آئندہ 15 دنوں میں کشمیر کے حالات بگڑنے کی پیشنگوئی کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہندوستانی وزير اعظم نریندرمودی بنیادی طورپر دہشت گرد لیڈر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے آئندہ 15 دنوں میں کشمیر کے حالات بگڑنے کی پیشنگوئی کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہندوستانی وزير اعظم نریندرمودی بنیادی طورپر دہشت گرد لیڈر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا سٹرکچر لانا چاہتا ہے،کشمیریوں کو یہ بات کسی طور پر قبول نہیں ۔وزیر ریلوے نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 15روز میں سری نگرکے حالات کوبہت کشیدہ ہوتے دیکھ رہاہوں، بھارتی وزیراعظم بنیادی طور پر ایک دہشتگرد ہے ،مودی نے ایک مسلمان کو بھی سیٹ نہیں دی اور کسی مسلمان سے ووٹ نہیں مانگا، مودی سری نگراور لداخ کو براہ راست دہلی کے زیرانتظام لانا چاہتا ہے۔

News Code 1892695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =