بھارت پر یاسین ملک کوقتل کرانے کے منصوبہ کا الزام

بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو 14 ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ہندوستانی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

مہر خبررساں نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے کہا ہے کہ  یاسین ملک کو 14 ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ہندوستانی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشعال ملک نے کہا یاسین ملک پر جیل کے اندر تشدد ہورہا ہے، نہ انھیں کھانا دیا جارہا ہے اور نہ کسی کو ان سے ملنے کی اجادت دی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے اور وادی میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

News Code 1892694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =