بھارت نے 3 مزدوروں کو پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے

بھارت میں 3 مسلمان مزدوروں کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں 3 مسلمان مزدوروں کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریانہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے نزدیک ایک کثیر المنزلہ عمارت میں کام کرنے والے 3 مسلمان مزدوروں کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مہتاب، 25 سالہ خالد اور 34 سالہ راغب کے موبائل فون میں فوجی کیمپ کے مختلف حصوں اور فوجی اہلکاروں کی ویڈیو اور تصاویر موجود ہیں جو انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تینوں دوست مزدوری کے غرض سے ہریانہ میں موجود تھے، پولیس جھوٹے الزامات لگا کر ہم غریب لوگوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔

News Code 1892693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =