جرمنی میں 1.11 ارب ڈالر مالیت کی کوکین پکڑی گئی

جرمنی میں مال بردار بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 5 ٹن وزنی کوکین پکڑی گئی ہے جس کی مالیت 1.11 ارب ڈالر بنتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں مال بردار بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 5 ٹن وزنی کوکین پکڑی گئی ہے جس کی مالیت 1.11 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے ساحلی شہر ہمبرگ میں جرمنی کی تاریخ کی کوکین کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ اعلیٰ قسم کی کوکین کے 4 ہزار 200 پیکٹس کو 211 سیاہ رنگ کے اسپورٹ بیگز میں چھپایا گیا تھا۔

ضبط کی گئی کوکین کا وزن مجموعی طور پر 5 ٹن کے برابر ہے جب کہ اس کی مالیت 1.11 ارب ڈالر ہے اور یہ جرمنی میں پکڑی گئی کوکین کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

News Code 1892686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =