مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 7 علیحدگی پسند افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران علیحدگی پتسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔ رواں ہفتہ ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ