ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے سرحدی شہر الپاسو میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے سرحدی شہر الپاسو میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی پولیس نے 21 برس کے ایک مشتبہ سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جارہی ہے،ملزم سے برآمد مواد میں ممکنہ نفرت انگیز جرم  کے اشارے ملے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کانام پیٹرک کروسیوس ہے جو ڈیلس کا رہائشی ہے۔

News Code 1892679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =