بھارت کشمیر میں بڑا انسانی قتل عام کرنے والا ہے

کشمیر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے، لہذا تمام مسلمان کو کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سید علی گیلانی نے پوری امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے، دنیا بھر کے مسلمان ہمیں بچانے کے لیے آگے آئیں، ہم سب مرگئے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔

ادھر سید علی گیلانی کے ٹویٹ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےجنرل سیکریٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور جنرل سیکریٹری کو کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں کے مطالبات سے آگاہ کریں گے۔

News Code 1892675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =