حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

پاکستان کی احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنسز میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔ احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کی درخواست کی۔ فاضل جج نے پراسکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے دن کا ریمانڈ ہو چکا ہے؟۔ پراسکیوٹر نیب نے بتایا کہ ملزم حمزہ شہباز شریف کا 52 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

News Code 1892662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =