مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرحد پر 14 سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جازان علاقہ میں انصار اللہ کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں سوڈان کے 14 فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں ۔ عرب ذرائع کے مطابق سوڈان بھی سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل ہے اور سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں گذشتہ پانچ سال میں کئی درجن سوڈانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرحد پر 14 سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1892648
آپ کا تبصرہ