ہندوستانی حکومت کا کشمیر سے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو نکل جانے کا حکم

ہندوستانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کشمیر چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کشمیر چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ہندوستانی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں سے کہا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے وہ کشمیرچھوڑدیں کیونکہ وادی ميں یاتریوں اور سیاحوں پر علیحدگی پسندوں کے  حملوں کا خدشہ ہے ۔ ہندوستانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے کئی بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں جو پاکستانی ساختہ ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی آرمی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ کشمیر میں امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو خطرے کے پیش نظر انھیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد وادی کو ترک کردیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں مزید 10 سے 20 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

News Code 1892646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =