امریکہ کو افغانستان جیسی احمقانہ جنگ میں آئندہ کبھی نہیں پڑنا چاہیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے جتنی جلدی ہوسکے نکلنا چاہتے ہیں اور امریکہ کو افغانستان جیسی احمقانہ جنگ میں آئندہ کبھی نہیں پڑنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے جتنی جلدی ہوسکے نکلنا چاہتے ہیں اور امریکہ کو افغانستان جیسی احمقانہ جنگ میں آئندہ کبھی نہیں پڑنا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ " ہم افغانستان سے فوجی انخلا چاہتے ہیں، ہم افغانستان سے جتنا جلد ممکن ہوسکے نکلنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ " میں افغانستان جیسی احمقانہ جنگ سے نکلنا چاہتا ہوں جس میں ہمیں کبھی شامل ہونا ہی نہیں چاہیے تھا " ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ " میرے قریبی ساتھی طالبان سے مذاکرات میں مشغول ہیں اور امید ہے کہ ایسا معاہدہ سامنے آئے گا جس سے جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہوسکے گا "۔

گزشتہ روز طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان 8 ماہ کے مذاکرات کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے سے افغانستان میں بیرونی افواج کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا تاہم  اس نے فوری جنگ بندی کے امکانات مسترد کردیئے۔

ترجمان نے دوحہ میں طالبان کے دفتر سے بذریعہ ٹیلی فون صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مذاکرات کرنے والے تمام بڑے مسائل پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں" ۔

News Code 1892622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =