ظلم و جور پائدار نہیں رہےگا/ عدل و انصاف طلب کرنے والی قومیں کامیاب ہوں گی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیا کی مظلوم اقوام خاص طور پر بحرین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے بارے میں اپنے مؤقف میں ظلم و جور کے ناپائدار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عدل و انصاف طلب کرنے والی قومیں کامیاب ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرین کے دو جوانوں کی شہادت کے رد عمل میں سائٹ دفتر حفظ و نشر آثار رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے ٹوئیٹر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مؤقف کو شائع کیا گیا ہے جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بحرین کے دوجوانوں کی درد ناک شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:"  ظلم و جور پائدار نہیں رہے گا اور عدل و انصاف طلب کرنے والی قوموں کو کامیابی نصیب ہوگی۔" واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ ہفتہ بے بنیاد الزام عائد کرکے بحرین کے دونو جوانوں 24 سالہ  احمد الملالی اور 25 سالہ علی العرب کو شہید کردیا تھا۔

News Code 1892577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =