پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا/ 19 افراد ہلاک

پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی میں موہڑہ کالو کے علاقے میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 19 افراد ہلاک جب کہ 16 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کا تربیتی طیارہ موہڑہ کالو کے علاقے میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 19 افراد ہلاک جب کہ 16 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے علاقہ موہڑہ کالو میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد جب کہ گھروں میں سوئے بچے اور خواتین سمیت 19 افراد جاں بحق اور 16 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی موہڑہ کالو میں آبادی پر گرکر تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ پاک آرمی کا ہے جو کہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا۔ طیارے میں سوار 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد  ہلاک ہوئے جن میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

News Code 1892549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =