پاکستان کا افغان طالبان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ

پاکستان نے افغان طالبان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری بات چیت کوکامیاب بنانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو  باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری بات چیت کوکامیاب بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان باقاعدہ طور دعوت نامے طالبان نائب کمانڈر عبدالغنی برادر اور شیر عباس ستنگزئی کو دوحہ بھجوائے گا کیونکہ طالبان کے یہی دو رہنما امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔طالبان نائب کمانڈر عبدالغنی برادر کئی سال تک پاکستان کی حراست میں رہے اور انہیں گزشتہ برس امریکہ اور افغان حکومت کے کہنے پر رہا کیا گیا تھا۔

News Code 1892522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =