رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع

پاکستان کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی انسداد منشیات عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار سابق وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کو اے این ایف کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد منشیات عدالت کے جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سنتے ہوئے راناثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 12 روزکی توسیع کردی اور10 اگست کو انہیں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ  انسداد منشیات فورس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار اور پھر عدالت میں پیش ریمانڈ حاصل کی تھی۔

News Code 1892521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =