ترک صدر کی امریکہ کو دھمکی/ طیارے کسی دوسرے ملک سے خرید لیں گے

ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ترکی کو ایف-35 طیارے نہیں دیئے تو ترکی کسی اور ملک سے خرید لے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ترکی کو  ایف-35 طیارے نہیں دیئے  تو ترکی کسی اور ملک سے خرید لے گا۔

اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے امریکہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے F-35 طیاروں کی فراہمی سے انکار کو کھلی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کسی اور ملک سے طیارے خریدنے کے لیے رجوع کرے گا۔ ترک صدر نے حکمراں پارٹی کے ارکان سے خطاب میں مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے پر کسی قسم کے دباؤ پر نہیں آئیں گے اور نہ ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کریں گے اور اپنے ملک کی سلامتی سب سے مقدم رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ ترکی کے روس سے اینٹی میزائل دفاعی نظام ایس-400 خریدنے کی وجہ سے امریکہ نے ترکی کو ایف-35 طیارے کی فروخت معطل کردی ہے۔

News Code 1892491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =