یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہوجاتا ہے

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہوجاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہوجاتا ہے۔ یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد معذور ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے 3۔2 ملین بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور سعودی عرب کے محاصرے اور بربریت کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

News Code 1892469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha