مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں 5.4 اور 5.9 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے شمالی جزیرے بیٹنس کے علاقوں اطبیات میں 5.4 جس کی گہرائی 12 کلومیٹر جب کہ باسکو اور سبتانگ میں 5.9 شدت کے زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقامی حکام نے اب تک 8 افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی میں نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکے متوقع ہیں۔

فلپائن میں 5.4 اور 5.9 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1892468
آپ کا تبصرہ