امریکہ کا پاکستان کوایف 16 طیاروں کی تکنیکی سپورٹ فراہم کرنےکا اعلان

امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ایف 16 طیاروں کے لیے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا۔ ایف 16 طیاروں کے لیے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی اور پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی تکنیکی سپورٹ کا اعلان امریکہ کی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے کیا جب کہ تکنیکی و فنی سپورٹ کی منظوری امریکی محکمہ خارجہ نے دی۔

News Code 1892467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =