مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین ٹوئیٹر بیان میں فرانس کے صدر میکرون کو احمق قراردیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے فرانس میں موجود انٹرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے فرانس کے اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میکرون کے احمقانہ اقدامات پر اسے جواب دیا جائےگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی محصولات پربھی اضافی ٹیکس عائد کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ نے گوگل، ایمازون اور فیس بک جیسی انٹرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں پراضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں فرانس کے صدر میکرون کو احمق قراردیا ہے۔
News Code 1892466
آپ کا تبصرہ