سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق نقض کرنے کی سیاہ لسٹ میں باقی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سعودی عرب اور امارات کا نام بچوں کے حقوق نقض کرنے کی سیاہ فہرست میں باقی رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیوگوٹرس نے سعودی عرب اور امارات کا نام بچوں کے حقوق نقض کرنے کی سیاہ فہرست میں باقی رکھا ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بچوں کے حقوق نقض کرنے کے بارے میں سیاہ فہرست سکیورٹی کونسل میں پیش کی ہے جس میں بچوں کے حقوق نقض کرنے کی سیاہ فہرست ميں سعودی عرب کانام بھی موجود ہے۔ اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لئے ثابت ہوچکا ہے کہ سعودیہ کی بمباری میں 2018 میں یمن جنگ میں  ایک ہزار 689 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے اتحاد نے ہوائی حملوں میں اب تک یمن کے کم سے کم 729 بچوں کو ہلاک اور 684 بچوں کو زخمی کیا ہے۔

News Code 1892465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =