چین کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکہ سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

News Code 1892458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =