امریکہ کا شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر رد عمل

امریکہ نے شمالی کوریا کے نئےبیلسٹک میزائل کے تجربہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے نئےبیلسٹک میزائل کے تجربہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم  شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے خواہاں ہیں اور شمالی کوریا کو اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ادھر جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

News Code 1892440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =