کراچی پولیس نے دہشت گرد جوڑے کو گرفتارکرلیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے دہشت گرد جوڑے کو گرفتار کرنے اور ان کی لگژری گاڑی سے خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے دہشت گرد جوڑے کو گرفتار کرنے اور ان کی لگژری گاڑی سے خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر کے مطابق مصری شاہ کی درگاہ کے قریب پولیس پارٹی نے سفید رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی کو روکا تو ابتدائی طور پر مشتبہ  دہشت گرد مرد اور خاتون نے خود کو خفیہ اداروں کا اہلکار ظاہر کیا۔

تاہم وہ پولیس اہلکاروں کے سوالات کے جوابات نہیں دے پائے اور اہلکاروں نے ان کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے ایک دستی بم، ایک 'ایم پی فائی" ' رائفل"  ویزا اٹیمپ لگے مختلف پاسپورٹ اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

گاڑی سے ہتھیار اور دستی بم برآمد ہونے پر پولیس نے فرحان اور خاتون صابرہ بانو عرف سُمیرا کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کی گاڑی بھی قبصے میں لے لی گئی۔پولیس نے دونوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 7 کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ایس ایس پی جنوبی کا کہنا تھا کہ پولیس نے محکمہ انسداد دہشت گردی سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس بات کی وضاحت ہوسکے کہ آیا ان کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جوڑے کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے، خاتون بھی پاکستانی ہیں لیکن وہ دبئی میں قیام کرتی ہیں۔

News Code 1892434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =