کابل میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گيا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق پہلا دھماکا خود کش تھا جس میں مشرقی کابل کے علاقے میں وزارت پیٹرولیم کی بس کو نشانا بنایا گیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد قریبی علاقے میں دوسرا دھماکا بھی ہوا، تیسرا دھماکا کابل کے ہی دوسرے علاقے میں کیا گیا۔

افغان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

News Code 1892426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =