پاکستان میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منارہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منارہی ہیں۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپوزیشن ملک گیر یوم سیاہ منارہی ہے۔ اس سلسلے میں چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ میرپور ماتھیلو، نواب شاہ، حیدرآباد اور کندھ کوٹ میں جمعیت علماء اسلام نے احتجاجی ریلیاں نکالی جس میں سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ملتان میں کچہری چوک پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور گوعمران گو کے نعرے لگائے۔ رحیم یارخان میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈیرہ غازیخان میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔گھوٹکی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے 25 جولائی کو دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے.یوم سیاہ پر کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں اپوزیشن کے بڑے مشترکہ جلسے ہوں گے جن میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ان مظاہروں سے شہباز شریف ، راجہ ظفر الحق ، بلاول بھٹو زرداری، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضاگیلانی ، مولانا فضل الرحمن اور دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ، بڑے شہروں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

لاہور میں ن لیگ کی میزبانی میں مال روڈ پر اپوزیشن اتحاد کا جلسہ ہوگا۔ پولیس نے چیئرنگ کراس کے اطراف میں رکاوٹیں لگادی ہیں۔ ن لیگ کے رانا مشہور، میاں مجتبی، شجاع الرحمن، سید توصیف حیدر اور دیگر رہنما مال روڈ پر موجود ہیں۔کوئٹہ میں بھی اپوزیشن کا مظاہرہ ہوگا جس میں مریم نواز شرکت کریں گی۔ جلسے سے مولانا عبدالواسع ، محمود خان اچکزئی، میاں افتخار  اور ڈاکٹر مالک علی مدد جتک سمیت دیگر سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا کراچی میں مزارِ قائد سے متصل باغ جناح میں جلسہ ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے ایاز صادق اور دیگر رہنما خطاب کرینگے۔ پشاور میں جے یو آئی کی میزبانی میں اپوزیشن کا جلسہ ہوگا جس سے اسفند یار ولی، آفتاب احمد شیرپاؤ، مولانا فضل الرحمن، میرحاصل بزنجو اور دیگر قائدین خطاب کرینگے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1892423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =