ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیرخزانہ مقرر

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن نے ساجد جاوید کو وزیرخزانہ مقرر کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن نے ساجد جاوید کو  وزیرخزانہ مقرر کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق  نئے منتخب  وزیراعظم  بورس جانسن نے اپنی کابینہ کی تشکیل شروع کر دی ہے، اور سب سے پہلے انہوں نے ساجد جاوید کو وزیرخزانہ کے عہدے پر فائز کیا ہے۔ساجد جاوید برطانوی وزیرخزانہ کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلےغیرسفید فام رکن پارلیمنٹ ہیں. برطانیہ میں وزیرخزانہ کا عہدہ وزیراعظم کے بعد اہم ترین تصور کیا جاتا ہے،  ساجد جاوید اس سے قبل تھریسامے کی حکومت میں وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 49 سالہ ساجد جاوید پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کی پیدائش روش ڈیل میں ہوئی ہے وہ ڈوئچے بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے ہیں، تھریسامے کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ساجد جاوید وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بھی تھے۔

News Code 1892418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =