پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لاہور میں موسلادھار بارش سے شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔ لوگوں کو دفاتر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ بارش کے باعث ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم اور ہیڈ کوارٹر کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے ایک گھر میں بارش کا پانی تہہ خانے میں بھرگیا جس میں ڈوب کر ماں بچہ جاں بحق ہو گئے۔ 30 سالہ ماں اپنے ایک سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئی۔

News Code 1892417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =