کراچی میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا مال جل گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا مال جل گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسپارکو روڈ مواچھ گوٹھ میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگيڈ کا  عملہ آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی میں 8گاڑیاں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ لگنے کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1892415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =