ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کی قرارداد کو ویٹو کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد کو  ویٹو کردیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ویٹو پاور استعمال کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں پہلی بار اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف منظور کردہ قرار داد کو ویٹو کیا تھا۔دوسری مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں امریکہ کی شرکت کے خلاف کانگریس کا منظور کردہ مسودۂ قانون ویٹو کردیا تھا۔

News Code 1892414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =