پاکستانی آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مشتمل تعلقات پاکستان کے لیے اہم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پینٹاگون کادورہ بھی کیا جہاں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف جنرل اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پینٹاگون کے دورہ کے موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر باجوہ نے قائم مقام امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں افغان عمل اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو ہوئی، اس دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی عسکری قیادت افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی معترف ہے۔

News Code 1892397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =