مودی کی ٹرمپ سے مدد مانگنے پر فاروق عبداللہ کا خوشی کا اظہار

ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے مودی کی ٹرمپ سے مدد مانگنے پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے مودی کی ٹرمپ سے مدد مانگنے پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ خوشی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ سمجھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ مودی نے ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ جب مودی جی نے ٹرمپ سے ملاقات کی تو انہیں بتایا کہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اگر ان کی طرف سے کوئی مدد ہو تو یہ اچھا ہوگا۔ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ مودی جی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں جو پاک بھارت تناؤ کی وجہ ہے۔

News Code 1892390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =