عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی ممکن

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کی بات ہو سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کی بات ہو سکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے، ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا ۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے عوام چار دہائیوں سے خانہ جنگی سے متاثر ہیں، افغانستان کو امن کی ضرورت ہے، طالبان کو حکومت کا حصہ بنا کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہیے، طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین رہے ہیں، امریکہ کو طالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

News Code 1892377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =