پاکستان میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں 3 افراد ہلاک

پاکستان میں قلعہ عبداللہ کے علاقہ میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان میں قلعہ عبداللہ کے علاقہ میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان تصادم نے خونی شکل اختیار کرلی۔ دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1892369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =