کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے/علیحدگی پسندوں کو آزادی نہیں ملےگی

بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے علیحدگی پسندوں کو آزادی نہیں ملےگی اور نہ ہی ان سےمذاکرات کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے علیحدگی پسندوں کو آزادی نہیں ملےگی اور نہ ہی ان سےمذاکرات کئے جائیں گے۔بھارتی وزير دفاع نے کہا کہ مودی سرکار کو معلوم ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے بغیر بھی نکالا جا سکتا ہے مودی سرکار اس کا فن جانتی ہے۔ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ علیحدگی پسند جان لیں بھارت سے آزادی کبھی نہیں ملے گی،مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے بغیر بھی نکالا جا سکتا ہے مودی سرکار اس کا فن جانتی ہے ،حریت پسندوں نے لوگوں کے بچوں کو پتھرمارنے پر لگا کر ان کا مستقبل تباہ کر دیا ، ان کے اپنے بچے بیرون ملک پڑھائی کر رہے ہیں۔ اسن ے کہا کہ علیحدگی پسند قیادت کے بچوں کا مستقبل روشن ہے جبکہ وہ عام کشمیری بچوں کا مستقبل تباہ کررہے ہیں۔ ہمیں اپنی فورسز پر اعتماد ہے اور وہ  کشمیر سے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی تحریک کو ختم کرکے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کے لئے حل کردیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ علیحدگی پسند قیادت سے مذاکرات کی بہت کوشش کی لیکن انھوں نے مذاکرات کی میز پر آنا پسند نہیں کیا اور اب مسئلہ کشمیر کا حل اسی میں ہے کہ علیحدگی پسندوں کو آزادی نہیں ملےگی۔ راج ناتھ نے کہا کہ کشمیری عوام امن پسند اور انسان دوست ہیں  چند اضلاع کے علاوہ پورے کشمیر میں امن ہی امن ہے۔

News Code 1892338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =