پاکستانی وزیر اعظم آج امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آج ہفتہ کو امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آج ہفتہ کو امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق عمران خان پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات  کریں گے  اور صدرٹرمپ اور عمران خان ملاقات دوبار ہوگی۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ خطے میں امن و امان اور بالخصوص افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ پانچ روزہ ہوگا، وہ ہفتے کو دوپہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوں گے اور 21 جولائی کو امریکہ پہنچیں گے جہاں 22 جولائی کو ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات ہوگی جس کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے بات چیت کریں گے بعدازاں وہ 24 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔

News Code 1892287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =