بھارت میں حیوان اور جانور کے نام  تین انسانوں کا بہیمانہ قتل

بھارت میں ہندو انتہا پسند انتہائی پستی پر اتر آئے ہیں وہ گائے جیسے حیوان اور جانور کے نام پر انسانوں کا بہیمانہ قتل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں ہندو انتہا پسندوں نے گائے ماتا کے نام پر 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند انتہائی پستی پر اتر آئے ہیں وہ گائے جیسے حیوان اور جانور کے نام پر انسانوں کا بہیمانہ قتل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں ہندو انتہا پسندوں نے گائے ماتا کے نام پر 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔ بھارت میں گاؤ ماتا کی حفاظت کے نام پر گاڑی میں مویشی لے جانے والے تین افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کا الزام عائد کر کے 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ایک ٹرک میں مویشیوں کو لاد کر لے جا رہے تھے کہ گاؤں کے لوگوں نے انہیں روک لیا اور لاٹھیوں، گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے اسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا جس پر پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین کے مطالبے کو مانتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کا کہنا تھا کہ گاؤں میں مویشی چوری کے واقعات عام ہیں اس لیے انہیں بھی چور سمجھا گیا۔

واضح رہے کہ 2015ء سے لے کر اب تک بھارت میں 44 افراد کو گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاک کیا جاچکا ہے۔

News Code 1892286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =