ترکی کا عراق کے اندر کردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

ترکی نے عراق میں کردوں کے زیر انتظام علاقے میں اپنے 4 سفارتی اہلکاروں کے قتل پر کرد تنظیم " پی کے کے" کے ٹھکانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے عراق میں کردوں کے زیر انتظام علاقے میں اپنے 4 سفارتی اہلکاروں کے قتل پر کرد تنظیم " پی کے کے" کے ٹھکانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی فضائیہ نے عراقی کردستان میں کرد علیحدگی پسند جماعت  " پی کے کے" کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 2 باغیوں کو ہلاک اور ایک اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی حملہ اربیل میں ترک قونصلخانہ کے وائس قونصل  سمیت 4 ترک  سفارتکاروں کے قتل کے ردعمل پر کیا گیا ہے ۔

ترکی کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی کردستان میں ترکی کے وائس کونسل کے قتل میں کرد تنظیم ’ پی کے کے‘ ملوث ہے جس پر تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں غار، زیر زمین پناہ گاہوں اور شہر کے باہر ٹریننگ کیمپوں پر بمباری کی گئی۔ ترکی پہلی ہی " پی کے کے " کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

News Code 1892281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =