مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر 17 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں اقبال میمن، یونس قدوائی، حسین لوائی، عبدالغنی مجید سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ نیب نے ریفرنس میں پارک لین اسٹیٹ، پیراتھینون اورمیسرا تریکام لمیٹڈ کے سی ای اوز کو بھی نامزد کیا ہے۔

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر 17 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
News Code 1892280
آپ کا تبصرہ