ترکی میں تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ/ 16 افراد ہلاک

ترکی کے مشرقی علاقے میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقے میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ترک حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکین وطن کا تعلق پاکستان افغانستان اور بنگلہ دیش سے تھا۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے صوبے وان کے علاقے اوزالپ میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ یہ صوبہ ایرانی سرحد سے قریب ہے۔

News Code 1892274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =