اسرائیل میں بارہ سو سالہ قدیم مسجد دریافت

اسرائیل کے صحرائی علاقے نقب میں ماہرین نے بارہ سو سالہ قدیم مسجد دریافت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے صحرائی علاقے نقب میں ماہرین نے بارہ سو سالہ قدیم مسجد دریافت کی ہے۔  اطلاعات کے مطابق کئی سو سال قبل یہ مسجد دین کی تبلیغ کے لیے استعمال ہوتی تھی، مذکورہ مسجد عام نوعیت سے بالکل مختلف ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں اس قدیمی مسجد جیسا کوئی نمونہ دستیاب نہیں ہوا ہے اور یہی پہلو حیران کن ہے۔دریافت ہونے والی باقیات میں واضح طور پر مسجد کا احاطہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محراب کا رخ مکہ کی جانب واضح ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں نمازیں پڑھی اور پڑھائی جاتی تھیں۔

News Code 1892272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =