امریکہ کو ایران کے ساتھ 100 سالہ معاہدے کی ضرورت ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ دراز مدت معاہدے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ دراز مدت اور 100 سالہ معاہدے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے اقتدار میں آنے کے بعد مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑ دیا اور ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں اور اس طرح ایران کی مالی وسائل کو ہم نے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انتہا پسندوں گروہوں کو ایران کی طرف سےم لنے والی مدد میں کمی آگئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی عراق، شام اور یمن میں مداخلت نمایاں ہے۔ ایران نے امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو عراق ، شام اور یمن میں شکست سےدوچار کیا لہذا امریکہ نے اس کے خلاف پابندیاں عآغد کردیں اور آج ایران کو سخت مالی پریشانی کا سامنا ہے اور اس نے عراق اور شام سے اپنے فوجیوں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ دراز مدت معاہدے کی تلاش و کوشش کررہا ہے ایسی قرارداد جو ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روک دے کیونکہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو زبردست خطرہ لاحق ہے۔

News Code 1892269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =