پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان

پاکستانی حکومت نے بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادو کو آئی سی جے (عالمی عدالت) کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہےاور آئی سی جے کے فیصلے کے تناظر میں کلبھوشن یادو کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق اسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دیں گے جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور اسے بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

News Code 1892267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =