کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں 8 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق آج صبح پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھما کے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔

News Code 1892262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =