پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ ریمانڈ منظور

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان کا 13 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان کا 13 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی ٹرمینل کے معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے نیب حکام کو حکم دیا کہ شاہد خاقان عباسی کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کو لاہور میں ٹول پلازہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

نیب راولپنڈی نے اسی کیس میں انہیں گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا تاہم وہ تفتیش کے لیے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی۔

News Code 1892261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =