رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام حائری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام سید علی رضا حائری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام سید علی رضا حائری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں  مرحوم حجۃ الاسلام حائری کے اہلخانہ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام حائری نے دائرۃ المعارف فقہ  ادارے میں گرانقدرعلمی خدمات انجام دیں اور حال ہی میں انھیں اس ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی  رحمت اور مغفرت نازل فرمائےاور مرحوم کو اپنے اجداد کے ساتھ محشور فرمائے۔

News Code 1892258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =